ہرارے ٹیسٹ بنگال ٹائیگرز شکست کے دہانے پر پہنچ گئے
تیسرے دن 16 وکٹیں گریں، زمبابوے نے مجموعی سبقت 442 رنز تک پہنچا دی
ہرارے ٹیسٹ میں تیسرے دن بولرز کا راج رہا، دن بھر میں مجموعی طور پر16 وکٹیں گریں۔
بنگال ٹائیگرز ایک بار پھر شکست کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں،زمبابوے نے دوسری اننگز میں187 پر7 وکٹیں کھونے کے باوجود مجموعی سبقت 442رنز تک پہنچا دی، کپتان برینڈن ٹیلر دوسری باری میں بھی سنچری کی جانب پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے81 پر ناقابل شکست ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہرارے ٹیسٹ کے تیسرے دن بنگلہ دیشی ٹیم ایک وکٹ95 کی مضبوط پوزیشن کے باوجود یکدم 134 پر ڈھیر ہوگئی،جوہرالاسلام 43 پر میتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ 38رنز بنانے والے محمود اللہ کو مساکیڈزا نے والر کا کیچ بنوا دیا،چار اختتامی پلیئرز کھاتے بھی نہیں کھول پائے۔
اختتامی پانچ وکٹوں کے گرنے پر کوئی بھی رن مہمان ٹیم کے اسکور بورڈ میں نہیں جڑپایا، کیل جاروس اور شینگی مساکیڈزا نے4،4 وکٹیں آپس میں بانٹیں، کیگان میتھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، زمبابوین ٹیم نے255 رنز کی برتری سے دوسری باری شروع کی اور دن کے اختتام پر 7وکٹ پر 187رنزبناکر مجموعی سبقت 442 تک پہنچا دی،گریم کریمر43 کی انفرادی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے، کپتان برینڈن ٹیلر81 پر ناٹ آؤٹ ہیں، روبیع الاسلام نے6 وکٹیں حاصل کیں۔