کینیڈا میں پہلے قائداعظم محمد علی جناح پارک کا افتتاح

پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم نے افتتاح کیا،تقریب میں کینیڈین ارکان پارلیمنٹ کی شرکت


خبر ایجنسی May 14, 2018
ہمارے بانی کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہ لمحہ ہے،طارق عظیم کا خطاب۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے ونی پیگ میں پہلے قائداعظم محمد علی جناح پارک کا افتتاح کردیا۔

کینیڈا میں قائداعظم محمد علی جناح پارک کی افتتاحی تقریب میں کینیڈا بھر سے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔تقریب میں اپنے خطاب میں ہائی کمشنر نے کہا کہ اس کا کریڈٹ مینی ٹوبا میں پاکستانی نژاد کینیڈین متحرک کمیونٹی کو جاتا ہے جو شمالی امریکا میں پہلے پارک کو قائداعظم کے نام سے منسوب کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

طارق عظیم خان نے کہا کہ یہ ہمارے لیے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ملک حاصل کرنے کے لیے ہمارے بانیوں کی قربانیوںکو خراج عقیدت پیش کرنے کا لمحہ ہے۔

ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے کہا کہ ونی پیگ کی برادری پاکستانی ثقافت کے فروٖغ اورمثبت تصور کو اجاگر کرنے کے لیے ثقافتی میلوں کا انعقاد کرتی ہے اور یہ دونوں کمیونیٹیزکے درمیان مفاہمت کے فروٖٖٖغ کے لیے پل کا کام کرتے ہیں۔

تقریب سے کینیڈا کی ارکان پارلیمان ٹیری ڈوگائڈ اور اقرا خالد نے بھی خطاب کیا اور پارک کو بانی پاکستان سے منسوب کیے جانے پر پاکستانی برادری کو مبارکباد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں