2خودکش بمباروں کی اطلاع سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

18 تا25سال کے حملہ آوروں کوافغانستان کے چکنورکیمپ سے مہمندایجنسی کے راستے بھجوایا گیا


May 14, 2018
18 تا25سال کے حملہ آوروں کوافغانستان کے چکنورکیمپ سے مہمندایجنسی کے راستے بھجوایا گیا۔ فوٹو فائل

افغانستان سے 2 خودکش حملہ آوروں کی پاکستان داخلے اورپنجاب سمیت دیگر علاقوں میں مذموم کاروائیوں کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت۔

ذرائع کے مطابق تھریٹ الرٹ کے عنوان سے ریجنل پولیس آفس کی جانب سے راولپنڈی سمیت چاروں اضلاع اورمتعلقہ پولیس افسران کوجاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ 2خودکش حملہ آوروں کوافغانستان میں(جے یو اے)نامی تنظیم کے چکنورکیمپ سے مہمندایجنسی کے راستے بجھوایا گیا، جن کی عمریں 18سے 25سال کے درمیان ہیں اورمذکورہ کیمپ کو Jannati Mulla چلاتاہے۔

حملے کی منصوبہ بندی(جے یو اے)جماعت الحرارکے ڈاکڑسنگین نامی کمانڈرنے کی ہے، ممکنہ ٹارگٹ لاہورہوسکتاہے اگراوربراہ راست لاہور کی جانب چلیں تو2دن لگ سکتے ہیں،کوئٹہ کی جانب سے آئیں تو 8سے 10دن لگ سکتے ہیں۔

مذکورہ حساس تنصیبات سمیت ضلع کچہری اورسیاسی جماعت کے عوامی اجتماع بھی نشانہ ہوسکتے ہیں،لہذا کسی بھی ناخوشگوارسانحہ سے بچنے کیلیے ناصرف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں بلکہ نگرانی کے عمل کو بھی موثر بنایا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں