پسند کی شادی باپ اور 4 بھائیوں نے نوجوان کی آنکھیں نکال دیں

لورالائی میں واقعہ ہوا،باپ اور 2 بھائی گرفتار،علاج کیلیے کوئٹہ روانہ کردیا،پولیس

لورالائی میں واقعہ ہوا،باپ اور 2 بھائی گرفتار،علاج کیلیے کوئٹہ روانہ کردیا،پولیس۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پسند کی شادی کی خواہش پرباپ اور 4بھائیوں نے نوجوان کی دونوں آنکھیں نکال دیں تاہم پولیس نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے زخمی نوجوان کے باپ اور 2 بھائی گرفتار کر لیے۔

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان عبدالباقی پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا ایس ایچ او مجیب الرحمن نے بتایا کہ عبدالباقی کو ابتدائی طبی امداد کے بعدمزید علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کردیاگیا، زخمی عبدالباقی نے بتایا کہ باپ اور بھائیوں نے والدہ کو کمرے میں بندکرکے اسے رسیوں سے باندھا پہلے چمچ سے میری آنکھیں نکالیں پھر چھری سے کاٹ دیں۔


عبدالباقی نے بتایا کہ ایک آنکھ نکالنے کے بعدمنت کی کہ دوسری آنکھ تو بخش دو لیکن انھیں رحم نہ آیا4سال سے دکی کی رہائشی ایک لڑکی کو پسند کرتا تھاوالد اور بھائیوں کو رشتے پر اعتراض تھا اور کہتے تھے فون پرگپ شپ کرنیوالی لڑکی سے رشتہ نہیں ہونے دیں گے، آئی اسپیشلسٹ نہ ہونے کی وجہ سے علاج میں تاخیر ہوئی۔

زخمی کے بھائی عبدالغفار نے بتایا کہ سول اسپتال والے کہہ رہے ہیں بھائی کو ہیلپر اسپتال لے جاؤ لیکن وہاں بھی رات کو ڈاکٹر نہیں تھا پھر صبح علاج شروع ہوا، انھوں نے حکومت سے اپیل کی کہ بھائی کے علاج تعاون کیا جائے۔

 
Load Next Story