دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ترک ماہرین

2030 میں خطہ یورپ کا 8 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہو گا، ماہرین


خبر ایجنسی May 14, 2018
2030 میں خطہ یورپ کا 8 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہو گا، ماہرین۔ فوٹو : فائل

ترک ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ترک ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جب کہ 2030 میں خطہ یورپ کا 8 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہو گا۔

انقرہ سوشل سائنسز یونیورسٹی کی جانب سے تیار کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمانوں کا 20 فیصد سے زائد یورپ، شمالی امریکا اور آسڑیلیا میں آباد ہے۔ خطہ یورپ میں اس وقت مسلم نفوس 44 ملین ہے، جبکہ امریکا میں یہ تعداد 5 ملین سے زائد ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں