اسٹریٹ چلڈرن فٹبال پاکستان کی تاجکستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی

پاکستانی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم پیر کو سیمی فائنل میں انڈونیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔


Sports Reporter May 14, 2018
پاکستانی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم پیر کو سیمی فائنل میں انڈونیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ فوٹو : فائل

اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے تاجکستان کو زیر کرکے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

روس کے شہر ماسکو میں ہونے والے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تاجکستان کے خلاف کامیابی سمیٹتے ہوئے دوسری مرتبہ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلنے اعزاز حاصل کیا ہے۔ پاکستانی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم پیر کو سیمی فائنل میں انڈونیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

یاد رہے کہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد 2010سے کیا جا رہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں اسٹریٹ چلڈرن کی حفاظت اور حقوق سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے، 2014 میں برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے منعقدہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں