کرکٹرز کے سویٹرز سے سبز رنگ غائب پی سی بی نے ’’نوٹس‘‘ لے لیا

سابق کپتان کی نشاندہی پر پی سی بی نے نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ اس غفلت کے حوالے سے سنجیدہ انکوائری کی جائے گی۔


Sports Reporter May 14, 2018
سابق کپتان کی نشاندہی پر پی سی بی نے نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ اس غفلت کے حوالے سے سنجیدہ انکوائری کی جائے گی۔ فوٹو : اے ایف پی

قومی کرکٹرز کے سویٹرز سے سبز رنگ غائب ہونے کا پی سی بی نے ''نوٹس'' لے لیا۔

آئرلینڈ کیخلاف میچ کے دوران قومی کرکٹرز کے سویٹرز سادہ جبکہ آئرش کھلاڑیوں کے پٹی والے تھے، وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ سبز رنگ کہاں ہے۔

سابق کپتان کی نشاندہی پر پی سی بی نے نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ اس غفلت کے حوالے سے سنجیدہ انکوائری کی جائے گی، بورڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ کا سہارا لیتے ہوئے مسئلہ سامنے لانے پر وسیم اکرم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی کھلاڑی ٹیسٹ میچز میں جو جرسی یا سویٹر پہنتے ہیں اس کے گلے میں سبز رنگ کی پٹی نمایاں ہوتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔