پاکستان کیلیے بُری خبر محمد عامر انجری کے سبب اوور مکمل نہ کر پائے

محمد عامر نے دوسری اننگز میں اپنے چوتھے اوور کی دوسری گیند ہی کرائی تھی کہ تکلیف میں دکھائی دیے۔


Sports Desk May 14, 2018
محمد عامر نے دوسری اننگز میں اپنے چوتھے اوور کی دوسری گیند ہی کرائی تھی کہ تکلیف میں دکھائی دیے۔ فوٹو: اے ایف پی

محمد عامر انجری کے سبب اوور مکمل نہ کر پائے۔

پیسر محمد عامر نے آئر لینڈ کی دوسری اننگز میں اپنے چوتھے اوور کی دوسری گیند ہی کرائی تھی کہ تکلیف میں دکھائی دیے،کپتان سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے سے دوڑتے ہوئے آئے اور عامر سے کچھ بات کی، جس کے بعد وہ امپائر سے اپنا ہیٹ اور سویٹر لے کر فیلڈنگ پوزیشن پر چلے گئے،اوور شاداب خان نے مکمل کیا۔

اس موقع پر کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ ممکنہ طور پر سرفراز نے اہم دورئہ انگلینڈ سے قبل عامر کو ٹانگ کی کسی بڑی انجری سے بچانے کیلیے یہ قدم اٹھایا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔