نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

نوازشریف نے ملکی سالمیت کے خلاف بیان دیا، درخواست گزار


ویب ڈیسک May 14, 2018
نوازشریف کے خلاف آرٹیکل (6) کے تحت کارروائی کی جائے، درخواست گزار: فوٹو: فائل

ہائیکورٹ میں نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائرکرلی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ایڈ ووکیٹ آفتاب ورک کی جانب سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائرکرادی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف نے ملکی سالمیت کے خلاف بیان دیا، اس لیے نوازشریف کے خلاف آرٹیکل (6) کے تحت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ایک انگریزی اخبارکو انٹرویو میں سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نوازشریف نےکہا تھا کہ سرحد پارجا کر150 لوگوں کو قتل کردینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیرریاستی عناصر کہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انھیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں