سندھ ہائی کورٹ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد

عدالت نے دو ملزمان عاصم سکندر اور حنیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی


عدالت نے دو ملزمان عاصم سکندر اور حنیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی فوٹو:فائل

کرپشن مقدمے میں ملوث سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی جب کہ دو ملزمان عاصم سکندر اور حنیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ شرجیل میمن نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: میگا کرپشن کیس؛ شرجیل میمن کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

واضح رہے کہ شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں