ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

سب مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں جب کہ قوم اور کراچی کا ووٹر شدید مایوس ہوچکا ہے، رشید گوڈیل


ویب ڈیسک May 14, 2018
پارٹی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان 3 روز میں کروں گا، رشید گوڈیل : فوٹو : فائل

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ حالات سے دلبرداشتہ ہوکرپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبدالرشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آپس کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، یہ سب مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پارٹی چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، رشید گوڈیل

رشید گوڈیل نے کہا کہ قوم اور کراچی کا ووٹر شدید مایوس ہوچکا ہے اور میں اپنی قوم و پارٹی کی مزید بدنامی نہیں دیکھ سکتا اس لئے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان 3 روز میں پریس کانفرنس کے ذریعے کروں گا، تاہم کسی دوسری جماعت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |