نواز شریف کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے مولانا فضل الرحمان

نواز شریف نے وہ بیان دے دیا جو نہیں دینا چاہیے تھا، سربراہ جمعیت علما اسلام (ف)


ویب ڈیسک May 14, 2018
نوازشریف 3 بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان فوٹو: فائل

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے نوازشریف نے ایسا بیان دیا ہے جو نہیں دینا چاہیے تھا جب کہ ان کے بیان کوسنجیدگی سے لینا چاہیے اور تحقیقات ہونی چاہیے۔

سروسز اسپتال لاہور میں مولانا فضل الرحمان نے وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دیکھنا چاہیے کہ نوازشریف کس حد تک ذمہ دار ہیں اور تحقیق کی جائے کہ نواز شریف کے بیان میں کس حد تک حقیقت ہے، نواز شریف 3 بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، ایسے حساس موضوع جن سے ملک کی سکیورٹی کو خطرہ ہو اس پر بیان نہیں دینا چاہیے، نواز شریف نے وہ بیان دے دیا جو نہیں دینا چاہیے تھا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا راستہ کھلا رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔