مشرف کیخلاف قانونی کارروائی پرتبصرہ نہیں کرسکتےامریکا
معاملہ پاکستانی قانون کے مطابق حل ہوناچاہیے،پاکستان میں جمہوریت کے حامی ہیں
امریکی دفترخارجہ نے کہاہے کہ پرویزمشرف کی وطن واپسی سے متعلق ان کا کوئی موقف نہیں، پرویزمشرف کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔
پرویزمشرف کا معاملہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق حل ہوناچاہیے۔ ترجمان کے مطابق امریکا پاکستان میں جمہوریت کا حامی ہے، امریکا پاکستان میں کسی خاص جماعت اور امیدوار کی حمایت نہیں کررہا۔
ادھر امریکی سفارتخانے نے بھی کچھ اسی متن کا بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق میڈیا کی جانب سے اس سلسلے میں امریکی سفارتخانے سے پوچھے گئے متعدد سوالات کے جواب میں امریکی سفارتخانے کی ترجمان نے زور دے کر کہاکہ امریکا سابق صدر پرویزمشرف کی واپسی یا ان کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے کوئی موقف نہیں رکھتا۔ یہ مسئلہ پاکستان کے آئین اور قوانین کے مطابق حل ہوناہے۔ امریکا اس امر کا اعادہ کرتاہے کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کا حامی ہے اورکسی مخصوص جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔