کورکمانڈرزکانفرنسامریکا وایساف سے تعاون پرغور

پاک افغان سرحدکی صورتحال پربھی گفتگو،فوج کی آپریشنل تیاریوں پراظہار اطمینان


News Agencies August 11, 2012
پاک افغان سرحدکی صورتحال پربھی گفتگو،فوج کی آپریشنل تیاریوں پراظہار اطمینان, فائل فوٹو

چیف آف آرمی اسٹا ف جنرل اشفا ق پرویزکیا نی کی زیر صدارت پاک فوج کی ماہانہ کورکما نڈرزکا نفرنس جمعہ کی شب جی ایچ کیو میںمنعقد ہو ئی جس میں پاک فو ج کے پیشہ وارانہ امور،دہشت گردی کے خلاف جنگ اورسیکیو رٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کانفرنس میں پا ک افغا ن سرحد پر سیکیو رٹی کی صورتحا ل اورامریکا وایسا ف کے سا تھ عسکری تعا ون کے امور بھی زیر بحث آئے ۔ آرمی چیف نے کورکمانڈروںکوایساف کما نڈر سے اپنی ملاقات جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے اپنے حالیہ دورہ امر یکاکے دوران سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس اوردیگرامریکی حکام سے ملاقاتوں پر اعتما دمیں لیا ۔کانفرنس میں شدت پسندوںکے خلا ف جا ری کارروا ئیوں پر بھی غور کیا گیا، کورکمانڈرز نے فوج کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہارکیا، ثناء نیوزکے مطابق کانفرنس میں شمالی وزیرستان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں