تحریک انصاف نے پنجاب میں امیدواروں کا اعلان کردیا

عمران پنجاب سے قومی اسمبلی کی3،شاہ محموداورہاشمی 2،2نشستوں پر انتخاب لڑیں گے


Numainda Express April 20, 2013
عمران پنجاب سے قومی اسمبلی کی3،شاہ محموداورہاشمی 2،2نشستوں پر انتخاب لڑیں گے فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب میںقومی اسمبلی کی نشستوںپرپارٹی امیدواروں کے حتمی ناموں کااعلان کردیا۔

پارٹی کے سربراہ عمران خان صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی 3نائب چیئرمین شاھ محمودقریشی 2،صدرمخدوم جاویدہاشمی ایک نشست سے انتخابات میںحصہ لیں گے۔تحریک انصاف کی طرف سے صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی جاری کردہ حتمی فہرست کے مطابق این اے 50راولپنڈی سے صداقت علی خان ،این اے 51فرحت فہیم،این اے 52اجمل شبیر راجا،این اے 53 غلام سرور خان ،این اے 54حنا منظور،این اے 56راولپنڈی عمران خان ،این اے 57اٹک ملک امین اسلم ،این اے 60چکوال یاسر ہمایوں ،این اے 61چکوال منصور حیات ٹمن ،



این اے 71میانوالی عمران خان،این اے 72میانوالی امجد خان ،این اے 104گجرات (ایک) چوہدری عثمان علی طارق،این اے 105افضل گوندل،این اے 116نارووال (دو) وجیہ اکرم ،این اے 117نارووال ابرارالحق،این اے 122لاہور عمران خان،این اے 140 خورشید محمود قصوری،این اے 148ملتان، مخدوم شاھ محمود قریشی ،این اے 149ملتان (دو) مخدوم جاوید ہاشمی،این اے 150 مخدوم شاھ محمود قریشیشامل ہیں ۔ دوسری طرف پی ٹی آئی نے ملک بھر میںاپنے انتخابی جلسوں کے شیڈول کابھی اعلان کر دیاہے۔

عمران خان اپنی انتخابی مہم کا آغاز 21اپریل کوخیبر پختونخواہ میں جلسہ سے کرینگے ، 22 اپریل کو ملاکنڈ ایجنسی، لوئر دیر، اپردیر،23 اپریل کو ساہیوال ڈویژن، 24کو قصور ، ننکانہ، شیخوپورہ 25کو پاکپتن، جنوبی پنجاب، لودھراں، وہاڑی، 26کو ملتان، 27کو سندھ، 28کو کراچی، 29کو شمالی پنجاب، 30کو میانوالی،یکم مئی کو بلوچستان، 2مئی کوسیالکوٹ،3کو ہزارہ ڈویژن، 4کوچارسدہ، نوشہرہ ، مردان، صوابی،5کو فیصل آباد، 6کولاہور ڈسٹرکٹ، 7گوجرانوالا 8مئی کو گوجرانوالا جی ٹی روڈ پر عام جلسوں سے خطاب کریںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں