دہشتگردی کیخلاف امریکا سے تعاون جاری رہے گا زرداری

بوسٹن دھماکے غیر انسانی فعل ہے، گھنائونی کارروائی میں جانی نقصان پر افسوس ہے


Online/APP/Numainda Express April 20, 2013
بوسٹن دھماکے غیر انسانی فعل ہے، گھنائونی کارروائی میں جانی نقصان پر افسوس ہے فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نے امریکی شہر بوسٹن میں دہشت گردی کی گھنائونی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر اوباما سے دہشت گرد حملے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

صدارتی ترجمان کے مطابق جمعے کو امریکی صدر کے نام اپنے خط میں دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھے گا۔پاکستانی عوام اور حکومت دہشت گردی کی اس گھنائونی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔



انھوں نے امریکی صدر کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کا تعاون جاری رکھنے کایقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔ آن لائن کے مطابق صدر زرداری نے بوسٹن بم دھماکوں کوغیر انسانی فعل قرار دیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں