148 ارب کے بیل آئوٹ پیکیج کا اعلان اسٹیل مل کی نجکاری نہیں ہوگی وزیراعظم
وزیراعظم سے فنکشنل لیگ کے وفد کی ملاقات، 16 مطالبات پرمشتمل یادداشت پیش کردی،اتحادی جماعت کے تمام تحفظات دور کرینگے
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے پاکستان اسٹیل ملز کے لیے 14 ارب 80 کروڑ روپے کے بیل آئوٹ پیکیج کا اعلان کیا ہے اور ملازمین کی تنخواہوں اوردیگر مراعات کی عید سے قبل ادائیگی کے لیے وزارت خزانہ کو 2 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں کریں گے بلکہ اسے منافع بخش ادارہ بنائیں گے، کارکنوں کا ولولہ دیکھ کر یقین ہے کہ اسٹیل ملز ترقی کرے گا۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملکی مسائل کے حل کے لیے سمت دی اورقوم میں نئی روح پھونکی اور نیا جذبہ دیا،گھمبیر مسائل کے باوجود اسٹیل ملز، ہیوی مکینیکل، الیکٹریکل اور کامرہ کمپلیکس شہید بھٹو کے کارنامے ہیں، شہید ذوالفقار بھٹو نے عام آدمی کو ووٹ کا حق دیا، مسلم لیگ فنکشنل اتحادی جماعت ہے جس کے مسائل حل کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو پاکستان اسٹیل ملز کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ فنکشنل کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اسٹیل مل کی تقریب کے دوران گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وفاقی وزراء ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، قمر زمان کائرہ، سید خورشید شاہ، ڈاکٹر عاصم حسین، سید نوید قمر، چیف ایگزیکٹو پاکستان اسٹیل ملز میجر جنرل (ر) محمد جاوید، پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین سی بی اے کے چیئرمین شمشاد قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کو فنڈز کی فراہمی میں تاخیر نہیں ہوگی، اسٹیل ملز کو ہر صورت اپنی پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے بروقت فنڈز جاری کیے جائیں گے، پیپلز پارٹی نہ صرف اس ملک کی سب سے بڑی بلکہ ایک وفاقی سیاسی جماعت ہے، اس جماعت کی بنیاد عوام سے اٹھی اور عوام ہی اس کی حفاظت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی عوام سے محبت اور پیار کر کے زندہ ہے اور جمہوریت ہی ہماری منزل ہے، شہید بھٹو نے عام آدمی کو ووٹ کا حق دیا اور سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر عام آدمی تک لائے، مجھ جیسا پارٹی کارکن عام آدمی کے جذبات کو بخوبی سمجھ سکتا ہے، اسٹیل مل کے موجودہ حالات جان کر انتہائی دکھ ہوا، اس ادارے کے ساتھ ہمارا جذباتی لگائو ہے، مجھے کارکنوں کا ولولہ اور جوش دیکھ کر یقین ہے کہ یہ ادارہ جلد ترقی کرے گا، میں ہمیشہ فخر سے کہتا ہوں کہ میں پیپلز پارٹی کا ایک ورکر ہوں، میں غریب عوام سے تعلق رکھتا ہوں اور یہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے کہ ایک مڈل کلاس آدمی آج ملک کا وزیراعظم ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے وزارت خزانہ کو ہدایت کر دی ہے کہ اسٹیل ملز کو14.8 بلین روپے کا بیل آئوٹ پیکیج بروقت ملتا رہے۔ اے پی پی کے مطابق پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ر) محمد جاوید نے کہا ہے کہ یہ بات قابل اطمینان ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 14 ارب سے زائد کے بیل آئوٹ پیکیج کی منظوری دی، ناسازگار معاشی حالات کے باوجود حکومت کی جانب سے اس پیکیج کی منظوری ایک خوش آئند اقدام ہے، ہمیں قوی امید ہے کہ ہم دیے گئے اہداف کے مطابق پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے اور پاکستان اسٹیل دوبارہ منافع بخش ادارہ بن کر ابھرے گا۔
تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر برائے پیداوار چوہدری انور علی چیمہ اور چیف ایگزیکٹو پاکستان اسٹیل ملز میجر جنرل ریٹائرڈ جاوید احمد نے وزیراعظم کو پاکستان اسٹیل کے فائونڈیشن کا ماڈل پیش کیا جبکہ سی بی اے یونین کے صدر شمشاد قریشی نے پاکستان اسٹیل کی یادگار تصویر کا تحفہ وزیراعظم کو پیش کیا۔قبل ازیں گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم راجا پرویز سے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سینیٹر سید مظفر حسین شاہ اور وفاقی وزیر نارکوٹکس خدا بخش راجڑ نے ملاقات کی، فنکشل لیگ کے ذرائع کے مطابق فنکشنل لیگ کے رہنماؤں نے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سے ان کے حلقوں میں انتخابی حلقہ بندیوں میں تبدیلی اور خیرپور و سانگھڑ میں بعض زمینوں پر ناجائز قبضوں سمیت 16 مطالبات پر مشتمل ایک یادداشت نامہ پیش کیا جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل ہماری اتحادی جماعت ہے اس لیے اس کے تمام تحفظات کو ختم کیا جائے گا۔