لوٹاکریسی نہیں ہونی چاہیےنوجوان سوچ کرووٹ دیںزعیم قادری

ہمارے لوٹے غلط ہیں،تحریک انصاف والے بھی مانیں،پروگرام بات سے بات میں گفتگو


Monitoring Desk April 20, 2013
ہمارے لوٹے غلط ہیں،تحریک انصاف والے بھی مانیں،پروگرام بات سے بات میں گفتگو فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ سیاست میں لوٹاکریسی نہیں ہونی چاہیے، تحریک انصاف میں شامل لوگ بھی وہی کچھ کررہے ہیں جو باقی سیاسی جماعتوں کے لوگ کررہے ہیں تو پھرتحریک انصاف اپنے آپ کو دوسروں سے بہترکیسے کہہ سکتی ہے۔

ایکسپریس نیو زکے پروگرام ''بات سے بات'' میں میزبان ڈاکٹرماریہ ذوالفقار خان سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ اگرمیری پارٹی میں جولوٹے ہیں وہ غلط ہیں اسی طرح پی ٹی آئی بھی مانے کہ ان کی جماعت میں جو لوٹے ہیں وہ بھی غلط ہیں، ہم نے نوجوانوں کو نوازا ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم نے انہیں لیپ ٹاپ یا سولرانرجی لیمپ دے کرخرید لیا ہے ۔



میری نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ ووٹ کا حق استعمال کرتے وقت سوچیں کہ انھوں نے کس کو ووٹ دینا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عمرچیمہ نے کہا کہ ہم نے تبدیلی کیلیے 17 سال تک جدوجہد کی ہے، ہم نوجوان قیادت کو سامنے لائے ہیں اور ان لوگوں کو چنا ہے جو بینک کرپٹ یا پھر ٹیکس چورنہیں، اگرمیں چیئرمین ہوتا تو شاہ محمود کوآزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دیتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں