فریڈم پارٹی کا ’’عقاب‘‘ اے پی ایم ایل کودینے کیخلاف درخواست پرنوٹس

اس انتخابی نشان پرپہلے بھی انتخاب لڑ چکے ہیں،امتیازی سلوک کیا گیا، سپریم کورٹ میں موقف


Numainda Express April 20, 2013
مشرف کے خلاف75 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا ہے،درخواست گزار. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے پاکستان فریڈم پارٹی کا انتخابی نشان'' عقاب '' پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کوالاٹ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور جنرل پرویز مشرف کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں قائم 3 رکنی فل بینچ نے جمعے کو سردارنصیراحمد کی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار نے بتایاکہ ان کی جماعت انتخابی نشان عقاب پر پہلے بھی انتخابات میں حصہ لے چکی ہے، لیکن 11 مئی کے انتخابات میں یہ نشان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جماعت کوالاٹ کردیاگیا ہے اورمجھے '' کی چین'' کا نشان جاری کیا گیا ہے۔انھوں نے کہاکہ عام طور پر روایت ہے کہ ایک بارجو جماعت جس نشان کے تحت انتخابات میں حصہ لیتی ہے۔



اگلے انتخابات میں بھی اسے وہی نشان الاٹ کیا جاتا ہے لیکن ان کے کیس میں الیکشن کمیشن نے امتیازی سلوک کرتے ہوئے انھیں اس حق سے محروم رکھا ہے جبکہ وہ 5 حلقوں سے انتخابی امیدوار ہیں،انھوں نے کہا کہ انھوں نے 3 سال سے یہ نشان غیرقانونی طور پر استعمال کرنے پر پرویز مشرف کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں75 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کر رکھا ہے ۔ فاضل عدالت نے نوٹسزجاری کرتے ہوئے سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں