مائنس نواز شریف ن لیگ میں بڑی تبدیلی کا امکان

جلد اہم فیصلے متوقع ہیں ،کلی طورپر ن لیگ کے صدر شہباز شریف ذمے داریاں انجام دیں گے

آئندہ عام انتخابات کے امیدواران میں آج سے ٹکٹوں کی تقسیم بھی شروع کی جائیگی۔ فوٹو: فائل

ن لیگ میں بڑی اندرونی تبدیلیوں کا امکان بڑھ گیا جب کہ قائد نواز شریف بھی مانئس ہوسکتے ہیں۔

باوثوق لیگی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد نواز شریف کی جانب سے ممبئی حملے پر بیان بازی نے ملکی سالمیت کے ساتھ ساتھ ن لیگ کی سیاسی ،سماجی اور اخلاقی قد کاٹھ کو کاری ضرب لگائی ہے جس کے تناظر میں پارٹی کے لیے ن لیگی قائد کے بیان پردفاعی بیانات بھی مزید مشکلات کا باعث بن رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی جانب سے قائد کے بیان کو پارٹی ڈسپلن سے الگ قراردینے کے بعد بہت سے معاملات کھل کر سامنے آرہے ہیں۔


اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کی جیت کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ بولڈ فیصلے کیے جائیں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ نوازشریف کو سیاست سے مائنس کرنے کے بعد ان کو ن لیگ سے بھی مائنس کردیا جائے ۔

 
Load Next Story