حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں مولانا فضل الرحمن

کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار کرنے سے ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)


خبر ایجنسی May 15, 2018
نواز شریف کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئیں،میڈیا سے گفتگو،احسن اقبال کی عیادت کی۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں،کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئیں، نواز شریف 3بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں،کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے سروسزاسپتال لاہورمیں زیرِعلاج وفاقی وزیرِداخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ نوازشریف 3 بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں، ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں