زکوٰۃ کٹوتی کیلیے 39ہزار 198روپے نصاب مقرر
ایسے صارفین کے اکاؤنٹس سے زکواۃ کی رقم وصول کی جائے جن کے اکاؤنٹس میں مقررہ نصاب سے زائد رقم موجود ہے۔
وزارت مذہبی امور نے امسال زکوٰۃ کٹوتی کیلیے نصاب کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق امسال زکوٰۃ کٹوتی کیلیے 39ہزار198روپے نصاب مقرر کیا گیا ہے، ملک بھر کے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ یکم رمضان المبارک کو بچت کھاتے رکھنے والے ایسے صارفین کے اکاؤنٹس سے زکواۃ کی رقم وصول کی جائے جن کے اکاؤنٹس میں مقررہ نصاب سے زائد رقم موجود ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ رکھنے والے اور زکواۃ سے استثنا کے ڈکلیئریشن فارم جمع کرانے والے کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس سے زکواۃ کی کٹوتی نہیں کی جائیگی۔