قومی صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری

18کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی 30اپریل تک مکمل کر لی جائے گی،الیکشن کمیشن

18کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی 30اپریل تک مکمل کر لی جائے گی،الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں۔

بڑی جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کو تیر، مسلم لیگ ن کو شیر، تحریک انصاف کو بلا، جماعت اسلامی کو ترازو،ایم کیو ایم کو پتنگ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کو کتاب، ق لیگ کو سائیکل، ناراض لیگی رہنمائوں کو بارہ سنگاانتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔ یہ فہرستیں ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری کی گئی ہیں تاہم تمام ڈیٹا موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن اسے ویب سائٹ پر جاری کرے گا۔ کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تمام امیدواروں کی حتمی فہرستیںمقررہ وقت یعنی19 اپریل کو ان کے انتخابی نشانات کے ساتھ آویزاں کر دی گئی ہیں۔




19 اپریل کو بھی امیدواروں کی جانب سے ٹکٹوں کے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا عمل جاری رہا جبکہ اسی روز انتخابی نشانات بھی الاٹ کیے گئے۔ آزاد امیدواروں کو 45 نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق18کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام 30اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا۔ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان 12کروڑ جبکہ سیکیورٹی پرنٹنگ پریس آف پاکستان 6کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گی۔ قومی اسمبلی کے امیدواروں کے لیے بیلٹ پیپرز کا رنگ سبز جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لئے رنگ سفید ہو گا۔ دونوں سرکاری پرنٹنگ پریسوں کا کنٹرول فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story