معصوم افراد قتل قرآن کی بیحرمتی ہوئی لال مسجد کمیشن

ذمے دارافراد کیخلاف کارروائی،جامعہ حفصہ تعمیر، متاثرین کومعاوضہ دینے کی سفارش


Numainda Express April 20, 2013
جسٹس شہزاد وشیخ پر مشتمل ایک رکنی کمیشن نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی. فوٹو: فائل

لال مسجدسانحے کی تحقیقات کیلیے قائم کمیشن کی سفارشات منظرعام پر آگئی ہیں جن میں انکشاف کیا گیاہے کہ لال مسجد میںمعصوم افرادقتل اورقرآن مجید کی بے حرمتی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شرعی عدالت کے جج جسٹس شہزادوشیخ پرمشتمل ایک رکنی کمیشن نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میںپیش کر دی ہے۔کمیشن نے سفارش کی ہے کہ لال مسجد آپریشن کے دوران معصوم افرادکے قتل میںملوث افرادکے خلاف کارروائی کی جائے، مقتولین کے ورثا کونہ صرف معاوضہ بلکہ دیت بھی دی جائے۔



کمیشن نے ورثا کو قصاص کاحق دینے کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیاکہ اگر ورثا قصاص معاف کردیں تودیت دی جائے،آپریشن کے دوران مالی نقصان کے ازالے اورزخمیوںومعذور ہونے والوںکو معاوضہ دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔کمیشن نے اپنی رپورٹ میںکہا کہ عدالتی حکم کے مطابق جامعہ حفصہ کودوبارہ تعمیر کرکے ساتھ والاپلاٹ بھی نمازیوں کیلیے مختص کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں