پنجاب حکومت شریف خاندان سے پروٹوکول واپس لےکائرہ

نگراں انتہا پسند منصوبے کے تحت پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچارہے ہیں.


Numainda Express April 20, 2013
سابق وزرائے اعظم سے امتیازی سلوک نگراں حکومت کے مینڈیٹ کے برعکس ہے۔ فوٹو: فائل

سابق وزیرِاطلاعات اور پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قمر زماں کائرہ نے کہا کہ نگراں حکومت شاید غیر شعوری طور پراور انتہا پسند ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس کے باوجود پیپلز پارٹی لوگوں کی بھرپور تائیدو حمایت کی بدولت آئندہ انتخابات میں ملک کی واحد اکثریتی پارٹی کے طور پر ابھرے گی۔ انھوں نے یاد دلایا کہ پیپلز پارٹی کے دونوں سابق وزرائے اعظم اور سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کی سیکیورٹی پر تعینات محدود تعداد میں اہل کاروں کو تو الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فی الفور واپس بلا لیا گیا جبکہ شریف برادران اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی پر مامور سیکڑوں اہلکار الیکشن کمیشن کی 13اپریل کی واضح ہدایات کے باوجود تاحال سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔



انھوں نے کہا کہ شریف برادران کے ساتھ واضح امتیازی سلوک غیر جانبداری سے متصادم ہونے کے ساتھ ساتھ نگراں حکومت کے مینڈیٹ کے بھی برعکس ہے۔ جب شریف برادران اتنے بھاری پروٹوکول کے ساتھ انتخابی مہم چلائیں گے تو اس سے صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے امکانات مخدوش ہو جائیں گے۔ انھوں نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ اس تمام صورتِ حال کا جائزہ لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں