مشرف کو عدالت کا سامنا کرنا اور فیصلہ ماننا ہوگاشہباز

لاہور سے قومی اسمبلی کی تمام سیٹیں جیتیں گے، عمران خان کو ہرادیں گے، ’تکرار‘ میں گفتگو.


Monitoring Desk April 20, 2013
مشرف نے جوبویاوہ کاٹنا ہوگا،امید ہے عدالت اورفوج قانون کی پاسداری کرینگے۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویزمشرف کے ساتھ آئین اور قانون کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ان کو عدالت کا سامنا کرنا اور فیصلہ ماننا ہوگا۔ میں امید کرتا ہوں کہ عدالت اور افواج پاکستان آئین کے مطابق قانون کی پاسداری کریں گے۔ آج وقت آگیا ہے کہ آئین اور قانون کا بول بالا ہو۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'تکرار' میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ میں نے پارٹی کے فیصلے کے باعث عمران خان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔



انشااللہ حنیف عباسی اور ایازصادق، عمران خان کوہرا دینگے ۔انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شہروں میں ن لیگ کا مقابلہ پی ٹی آئی سے اور دیہات میں پیپلز پارٹی سے ہوگا۔ ہم لاہور کی قومی اسمبلی کی13کی13سیٹیں جیتیں گے، اگر چودہویں سیٹ ہوتی تو وہ بھی جیت جاتے ۔انھوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے جو بویا ہے وہ کاٹناہوگا۔ انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف تو صرف نعرے لگارہی ہے لیکن ہم نے نعرے نہیں کام کرکے دکھایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں