کانزفلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کے دلکش انداز

ماہرہ71 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی نمائندگی کررہی ہیں


ویب ڈیسک May 15, 2018
کانز فلم فیسٹیول کے دوران ماہرہ خان کالے رنگ کے گاؤن میں انتہائی دلکش اور خوبصورت نظرآئیں، فوٹو:سوشل میڈیا

RABAT: اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ روز71 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں کالے رنگ کے گاؤن میں انتہائی دلکش اورخوبصورت نظرآئیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز71 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانزفلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پراپنی اداؤں کے جلوے بکھیرے۔ اس موقع پر وہ کالے رنگ کے گاؤن میں بے انتہا خوبصورت نظرآئیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BixSWLpHNCp/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BixLr4iH6o2/"]

کانزریڈ کارپٹ پرانٹری سے چند گھنٹے قبل ماہرہ خان نے ٹوئٹرپراپنی خوشی شیئرکرتے ہوئے لکھا ''بارش ہورہی ہے اورمیں نروس ہوں لیکن شاید یہ ایک نشانی ہے، بارش اورمیرا پرانا رشتہ ہے۔''

اس خبرکوبھی پڑھیں: کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کے جلوے



ماہرہ خان نے انسٹاگرام پرکانزکے دوران لی گئی اپنی تصاویرشیئر کیں جوشیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BixFlEZn_Qm/"]

سوشل میڈیا پرماہرہ خان کے لباس اوراندازکو بے حد سراہا جارہا ہے جب کہ صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے ماہرہ خان پرہمیں فخر ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ حسیناؤں کے ساتھ ماہرہ خان کے چرچے

https://twitter.com/being_farii/status/996238263290597376

https://twitter.com/Fariikina/status/996133807609860098

جب کہ کچھ صارفین کی جانب سے ان کا موازنہ ہالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ کیاجارہا ہے۔



ماہرہ خان اورسونم کپورکی کانز فلم فیسٹیول کے دوران لی گئی تصویر میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔



واضح رہے کہ ماہرہ خان 71 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی نمائندگی کررہی ہیں۔ کانز ریڈ کارپٹ پر شرکت سے قبل ماہرہ نے کانز فیسٹیول کے دوران لی گئی مزید تصاویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bit8n7wHfmv/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Biv5w6HHnoy/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BiuKriTHGYF/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BiwWXEAnmmO/"]



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں