جینز کب دھونی چاہیے

اگرچہ جینز نہ دھونا بظاہر صحت کے لیے خطرہ نہیں بنتا مگر اس میں پیدا ہونے والی بو ضرور مسئلہ ہے۔


May 15, 2018
اگرچہ جینز نہ دھونا بظاہر صحت کے لیے خطرہ نہیں بنتا مگر اس میں پیدا ہونے والی بو ضرور مسئلہ ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اور دنیا بھر میں لڑکے لڑکیاں بصد شوق جین کی پتلون پہنتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ انہیں کب دھونا چاہیے؟

فیشن ماہرین کا کہنا ہے کہ جینز کی پتلونوں کو جتنا ہوسکے دھونے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ گرم پانی اور ڈیٹرجنٹ اس کے رنگ اڑانے کا عمل تیز کردیتے ہیں۔

جینز بنانے والی معروف کمپنی، لیوی کے سی ای او چپ برگ کہتے ہیں'' لوگوں کو اپنی جینز دھونے سے اجتناب کرنا چاہیے۔یہ ماحولیاتی بہتری کے لیے اچھا ہے کیونکہ اس سے پانی اور توانائی کی بچت ہوگی۔''ان کا کہنا ہے ''اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو اپنی نیلی جینز أ نہ دھونا ہی بہتر ہے۔''

یہ مشورہ ہوسکتا ہے بیشتر افراد کے لیے قابل قبول نہ ہو۔ تاہم نہ دھونے سے اٹھنے والی بو سے قطع نظر طبی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ جینز کو نہ دھونا صحت پر کوئی مضر اثرات مرتب نہیں کرتا۔آسٹریا کی انزبرک یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ جینز کو نہ دھونا صحت کے لیے خطرناک ہے، خاص طور پر اگر آپ اسے عام روزمرہ کے کاموں کے لیے پہنتے ہوں۔

اگرچہ جینز نہ دھونا بظاہر صحت کے لیے خطرہ نہیں بنتا مگر اس میں پیدا ہونے والی بو ضرور مسئلہ ہے۔اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ جینز کی پتلون کچھ عرصے استعمال کے بعد فریزر میں جما دینے سے اس میں پیدا ہونے والے بیکٹریا مر جاتے ہیں جبکہ بو ختم ہوجاتی ہے۔تاہم ایسے سائنسی شواہد موجود نہیں کہ یہ طریقہ کار موثر ہے۔مگر یہ واضح ہے کہ اگر ماہرین کی بات پر یقین کیا جائے تو طویل عرصے تک جینز کی پتلون نہ دھونے میں کوئی برائی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں