
مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں مانگ لی ہیں۔ پارٹی ٹکٹ فارم میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد کا حلف نامہ بھی شامل ہے۔

قومی اسمبلی نشست کے لیے 50 ہزار جب کہ صوبائی اسمبلی کے لیے 30 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ایک لاکھ اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 75 ہزار فیس مقرر کی گئی ہے، فارم میں امیدواروں سے بحالی جمہوریت کے لئے جدوجہد کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

Those interested in getting PML-N's tickets for General Elections 2018 may submit their applications from May 15 to May 25. Procedure mentioned below: pic.twitter.com/HuMgswY7Fz
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 15, 2018
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔