نواز شریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

صوبائی اسمبلی نواز شریف کے خلاف تحقیقات کر کے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی سفارش کرے، قرارداد کا متن

نواز شریف کا بیان ریاست سے غداری ہے، قرارداد کا متن فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیانات کی نشرواشاعت پر پابندی اور آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کی جانب سے قرارداد اسپیکر اسمبلی اسد قیصر کے پاس جمع کرائی گئی۔ قراداد کے متن کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ملکی مفاد کے خلاف انگریزی اخبار کودئیے گئے انٹرویو کی مذمت کی گئی ہے، نواز شریف کا بیان ریاست سے غداری ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کے بیان پر پنجاب اسمبلی میں دوسرے روز بھی ہنگامہ آرائی

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے وفاقی حکومت سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیانات کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نشرواشاعت پر پابندی لگائے اور صوبائی اسمبلی نواز شریف کے خلاف تحقیقات کر کے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی سفارش کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے بھی نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔
Load Next Story