عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی کار 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں نیلام

گاڑی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو تباہ حال موصل کی تعمیر نو میں استعمال کیا جا ئے گا


ویب ڈیسک May 15, 2018
گاڑی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقوم کو فلاحی کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے فلاحی کاموں کے لیے اپنی گاڑی کو 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں نیلام کردیا۔


بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے گزشتہ برس تحفے میں ملی لگژری گاڑی امبورگینی کو ریاست موناکو میں نیلام کر دیا۔ پوپ فرانسس نے پُر تعیش گاڑی کی نیلامی کا حکم دیا تھا تاکہ اس سے حاصل ہونے والی رقوم کو فلاحی کاموں میں استعمال کیا جا سکے۔ گاڑی کی نیلامی کا اختتام 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی بولی پر ہوا۔

گاڑی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقوم کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ 70 فیصد رقم سے عراق میں داعش کے ہاتھوں تباہ حال شہر موصل کی تعمیر نو کی جائے گی جب کہ بقیہ ماندہ رقم سے وسطی افریقا میں غریب مریضوں کے لیے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس کو یہ قیمتی تحفہ اٹلی کی اسپورٹس کاریں بنانے والی کمپنی لامبورگینی نے گزشتہ برس نومبر میں دیا تھا۔ اور اسی وقت پوپ فرانسس نے گاڑی کی نیلامی سے متعلق اپنے ارادے کو ظاہر کردیا تھا جس پر دو دن قبل موناکو میں عمل درآمد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |