ماہ رمضان مبارک ۔۔۔ آج پہلا روزہ ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔


ویب ڈیسک May 16, 2018
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھی آج پہلا روزہ ہے ۔ فوٹو : فائل

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور آج پہلا روزہ ہے جب کہ پہلی بار دنیا بھر میں ماہ صیام ایک ہی دن شروع ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سمیت ڈائریکٹر محکمہ موسمیات، ڈی جی وزارت مذہبی امور نے شرکت کی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ ملک بھر میں ضلعی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے جب کہ رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں ملک بھر سے موصول ہوئی جسے تمام ارکان نے اتفاق رائے سے قبول کیا جس کے بعد 1439 ہجری کا آج پہلا روزہ ہے۔

واضح رہے سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں آج پہلا روزہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں