آپریشن رد الفساد کے تحت مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں 3 دہشتگرد گرفتار

کارروائیوں کےدوران بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، بارودی سرنگیں اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 15, 2018
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 3 دہشت گردوں کو گرفتار جب کہ بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں بلوچستان کے علاقے ٹوبہ نوخانی، ڈیرہ مراد جمالی، سنگ سلہ اور چبدار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائیاں کی اور اس دوران دھماکا خیزمواد، بارودی سرنگیں اور مواصلاتی آلات برآمد کر لئے۔

دوسری جانب پنجاب رینجرز نے ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں