کراچی لیاری میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن گینگ وار کے 3 ملزمان گرفتار

ملزمان کےقبضےسےکلاشنکوفیں،بلٹ پروف جیکٹس،واکی ٹاکی سیٹس،سیکڑوں گولیاں اوربھاری مقدارمیں منشیات بھی برآمدکی گئی،رینجرز

گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔، رینجرز فوٹو : روزنامہ ایکسپریس

لیاری میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے گینگ وار کے 3 ملزمان کو حراست میں لے کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔


کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں،رینجرز نے لیاری میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس میں رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے تلاشی لی جبکہ آپریشن میں سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی گئی۔

رینجرکے مطابق چھاپے میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 3 اہم ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے،جن کے قبضے سے ایک آر پی جی سیون ، کلاشنکوفیں ، مختلف اقسام کے ہتھیاروں کے میگزین ، بلٹ پروف جیکیٹیں ، واکی ٹاکی سیٹس اور سیکڑوں گولیاں اور بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story