دبئی میں خاتون سے دست درازی کرنے والا پاکستانی جیل روانہ

38 سالہ فلپائنی خاتون سہیلی کے انتظار میں عمارت کے استقبالیے پر سوگئی تھی اس دوران واقعہ پیش آیا


ویب ڈیسک May 15, 2018
38 سالہ فلپائنی خاتون سہیلی کے انتظار میں عمارت کے استقبالیے پر سوگئی تھی اس دوران واقعہ پیش آیا(فوٹو: فائل)

دبئی میں پاکستانی شہری کو ایک فلپائنی خاتون سے دست درازی کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کی ایک عدالت نے 19 سالہ پاکستانی شہری کو ایک خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔ لڑکے پر الزام ہے کہ اس نے عمارت کی استقبالیہ پر موجود خاتون سے دست درازی کی اس وقت کوشش کی جب وہ وہاں بیٹھے بیٹھے سوگئی تھی۔

شہری نے عدالت میں دیے گئے بیان میں جرم کے ارتکاب سے انکار کیا ہے تاہم عدالت نے اسے ملوث قرار دیتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے بعدازاں سزا پوری ہونے کے بعد اسے ملک بدر کردیا جائےگا۔

عدالتی کارروائی کے مطابق یہ واقعہ دبئی کے القسیس پولیس اسٹیشن کی حدود میں 19 مارچ کو پیش آیا تھا جس کے مطابق 38 سالہ ایک خاتون اکاؤنٹنٹ اپنی سہیلی کے انتظار میں ایک عمارت کے استقبالیے پر بیٹھی تھی اس وقت وہاں کوئی نہیں تھا۔ اسی اثنا میں بیٹھے بیٹھے اس کی آنکھ لگ گئی اور کسی کے چھونے پر اس کی آنکھ کھلی تو دیکھا کہ ایک شخص اس کے قریب کھڑا ہے جس پر وہ چلائی تو وہ بھاگ نکلا۔

خاتون نے مزید بتایا کہ کچھ دیر بعد وہ شخص پھر واپس آیا اور اشارے سے مجھے اپنے ساتھ چہل قدمی کا کہا تاہم میں نے نظر انداز کیا اس نے کسی اور زبان میں مجھ سے کچھ کہا تاہم میں سمجھ نہ پائی اور پولیس سے فوری کے بجائے ایک دن بعد رابطہ کیا کیوں کہ میں خوف زدہ اور شاک کی حالت میں تھی کہ مجھے کیا کرنا چاہیے بعدازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں