لاہورمیں خسرے سے متاثرہ مزید 3 بچے جاں بحق تعداد 51 ہوگئی

پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں کل 68 بچے زیرعلاج ہیں جب کہ پنجاب بھر میں خسرے سے 51 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔


ویب ڈیسک April 20, 2013
پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں کل 68 بچے زیرعلاج ہیں جب کہ پنجاب بھر میں خسرے سے 51 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور میں خسرے نے 3 مزید بچوں کی جان لے لی جس کے بعد شہر میں خسرے سے ہلاکتوں کی تعداد 32 جبکہ صوبے بھر میں 51 ہو گئی ہے۔


آج چلڈرن اسپتال میں خسرہ سے متاثرہ 3 سالہ فاطمہ جب کہ میو اسپتال میں 2 مزید بچے بھی جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 ماہ کی بسم اللہ اور 3 سالہ ارسلان شامل ہیں۔


محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خسرے کے 60 نئے مریض لائے گئے جن میں سے بیشتر کو علاج معالجے کے بعد گھر واپس بھجوا دیا جب کہ پنجاب بھر میں کل 68 بچے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ پنجاب بھر میں خسرہ کی وبا کے باعث جنوری سے اب تک 51 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ لاہور شہر میں خسرے سے 32 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں