لاہور میں خسرے نے 3 مزید بچوں کی جان لے لی جس کے بعد شہر میں خسرے سے ہلاکتوں کی تعداد 32 جبکہ صوبے بھر میں 51 ہو گئی ہے۔
آج چلڈرن اسپتال میں خسرہ سے متاثرہ 3 سالہ فاطمہ جب کہ میو اسپتال میں 2 مزید بچے بھی جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 ماہ کی بسم اللہ اور 3 سالہ ارسلان شامل ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خسرے کے 60 نئے مریض لائے گئے جن میں سے بیشتر کو علاج معالجے کے بعد گھر واپس بھجوا دیا جب کہ پنجاب بھر میں کل 68 بچے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ پنجاب بھر میں خسرہ کی وبا کے باعث جنوری سے اب تک 51 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ لاہور شہر میں خسرے سے 32 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔