پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا 3رکنی بنچ تشکیل

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس اعجاز افضل خان شامل ہوں گے۔


ویب ڈیسک April 20, 2013
پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین کررہے تھے. فوٹو: فائل

QUETTA:

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ تشکیل دیا ہے۔


سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ روسٹر کے مطابق جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ جنرل(ر)پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس اعجاز افضل خان شامل ہیں۔


واضح رہے کہ اس سے قبل کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین کررہے تھے تاہم پرویز مشرف کی جانب سے دائر کردہ جواب میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ اس اہم کیس کی سماعت کےلئے فل کورٹ یا لارجر بینچ تشکیل دیا جائے تاہم چیف جسٹس خود اس بینچ کا حصہ نہ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں