پنجاب سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 35 نشستوں کیلئے 123جبکہ پنجاب اسمبلی میں 66 نشستوں کیلیے231 امیدوار ہیں۔

مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا تعلق پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن)، مسلم لیگ(ق)، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) سمیت دیگر جماعتوں سے ہے۔ فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD:

الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبے میں قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔



الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ حتمی فہرست کے مطابق صوبے میں خواتین کی قومی اسمبلی کی 35 نشستوں کے لیے 123 امیدوار میدان میں ہیں، پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 66 نشستوں کےلیے 231 امیدوار فہرست میں شامل ہیں۔


پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی 8 نشستوں کے لیے 55 امیدواروں کے نام شامل ہیں، جن کا تعلق پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز ، مسلم لیگ(ن)، مسلم لیگ(ق)، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) سمیت دیگر جماعتوں سے ہے۔

Load Next Story