صدر نے ہندوئوں کی نقل مکانی کا نوٹس لے لیا کمیٹی قائم
قبائلی علاقوں،پختونخواسے پولیو کاہرصورت خاتمہ کیاجائیگا، صدر زرداری،اجلاس سے خطاب
صدر آصف زرداری نے سندھ میں ہندوئوں کے عدم تحفظ اور ان کی نقل مکانی کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی شکایات دور کرنے کے لیے 3 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کردی ،کمیٹی کو فوری طور پر ہندو خاندانوں سے ملاقاتوں کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق صدر نے وزیر سیاسی امور مولا بخش چانڈیو ،سینیٹر ہری رام اور ایم این اے لال چند پر مشتمل کمیٹی کو ہندو خاندانوں کے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔دریں اثناء ایوان صدر میں فاٹا اور خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ خیبر پختونخوا سمیت قبائلی علاقوں سے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایاجائے گا اور اس حوالے سے مقامی عمائدین میں بھی شعور اجاگر کیاجائے گا، پولیو کے خاتمے کی سفیر آصفہ زرداری نے کہا کہ وہ بینظیر کے مشن کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے پاکستان کو پولیو فری بنائیں گی ۔
ادھر صدر زرداری نے اقلیتوں کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں کے حقوق کے تحفظ اور قومی دھارے میں لانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے،مذہب، قوم اور نسل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام شہریوں سے مساوی سلوک کیا جائے گا ۔آن لائن کے مطابق صدر 14اگست کو او آئی سی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ 28سے 30اگست تک تہران میں غیر وابستہ تحریک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔