ملک بھر کے 21 ہزار 326 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دیئے گئے

سب سے زیادہ حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد خیبر پختونخوا میں ہے جہاں 4629حساس جبکہ 1056حساس ترین پولنگ اسٹیشن ہیں۔


ویب ڈیسک April 20, 2013
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بھی 11 پولنگ اسٹیشنز حساس اور10 حساس ترین قرار دیئے گئے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ملک بھر کے 21 ہزار 326 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا ہے۔


الیشکن کمیشن کے مطابق ملک بھر کے 11 ہزار 53 حساس اور 10 ہزار273 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں، سب سے زیادہ حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد خیبر پختونخوا میں ہے جہاں 4 ہزار629حساس جبکہ ایک ہزار 56حساس ترین پولنگ اسٹیشن ہیں۔


الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 2 ہزار 911 پولنگ اسٹیشن حساس اور2 ہزار617 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیئے ہیں۔ سندھ میں 3 ہزار261 پولنگ اسٹیشنز حساس جبکہ 4 ہزار 629پولنگ اسٹیشن حساس ترین جبکہ بلوچستان میں ایک ہزار 71حساس جبکہ ایک ہزار451 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا ہے ۔ اس کے علاوہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں 459 حساس اور 510 حساس ترین پولنگ اسٹیشن ہیں جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بھی 11 پولنگ اسٹیشنز حساس اور10 حساس ترین قرار دیئے گئے ۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |