بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کی تجویز مسترد آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

وادی میں سرگرم آزادی تحریک کے عناصر سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ


APP/INP May 16, 2018
حریت قیادت کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کرنے کا فیصلہ، فوٹو : فائل

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کر دیا مقبوضہ کشمیر میں سرگرم آزادی تحریک کے عناصر سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

بھارتی مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ موجودہ صورت حال میں ایسا کوئی بھی فیصلہ لینا ٹھیک نہیں رہے گا جبکہ مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے دوٹوک الفاظ میں سیز فائر تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی کا خاتمہ کیے جانے تک جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے سید علی گیلانی سے حیدر پورہ سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور وادی کشمیر کی موجودہ مخدوش صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے خلاف احتجاج کیلیے19مئی کو مکمل ہڑتال اور سرینگر کے تاریخی لال چوک کی طرف مارچ کی کال دی ہے۔

قیادت نے21 مئی کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ اس روز شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے عیدگاہ سرینگر میں مزار شہدا پر ایک عظیم عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا، بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں رات کے دوران چھاپوں میں 5 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں