افغانستان میں سیلاب 34 افراد جاں بحق 600 مویشی مارے گئے
سیلاب سے 11 صوبے متاثر ہوئے، ڈھائی سو مکانات منہدم ہوگئے، کھڑی فصلیں تباہ
افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی زد میں آکر 34 افراد جاں بحق ہو گئے۔
افغان حکام کے مطابق بارشوں کی وجہ سے 11 صوبے متاثر ہوئے ہیں، اس دوران تقریباً ڈھائی سو مکانات منہدم ہو گئے اور 40 ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ 600 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں، متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جبکہ اشیا ضرورت کی تقسیم بھی جاری ہے۔