عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 18 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے.


ویب ڈیسک April 20, 2013
،قومی اسمبلی کے لئے بیلٹ پیپر سبز اور صوبائی اسمبلی کے لئے بیلٹ پیپر سفید ہوگا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپز کی چھپائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔


بیلٹ پیپر کی چھپائی نیشنل پرنٹنگ کارپوریشن میں کی جارہی ہے اس سلسلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں نیشنل پرنٹنگ کارپوریشن کے پرنٹنگ پریس میں پاک فوج کی ایک ایک کمپنیاں ایک ہفتے قبل سے ہی تعینات کردی گئی تھیں جب کہ جعلی بیلٹ پیپر روکنے کے لئے بیلٹ پیپرز کے خدوخال بھی کرنسی نوٹ کی طرز پر ہوں گے۔


الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8کروڑ 61لاکھ 89ہزار 802 ہے اس لئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 18 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے،قومی اسمبلی کے لئے بیلٹ پیپر سبز اور صوبائی اسمبلی کے لئے بیلٹ پیپر سفید ہوگا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں