سفری دستاویزات کے حامل یاتریوں کو ہی بھارت جانے دیا جائے گا وزیر داخلہ
نواز شریف نے مجبور کیاتوبدعنوانی کے مزیدثبوت لاکردھماکا کر دونگا،موجودہ حکومت کی مدت میں3سال توسیع کی تجویززیرغورنہیں
وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارت جانے والے ہندو یاتریوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد پاکستان لوٹ آئیںگے،حکومت اقلیتی برادری کومکمل تحفظ فراہم کرے گی،جوایجنٹ بھارت جانے والے ہندوئوںکو سیاسی پناہ دلانے کے معاملے میںملوث پایاگیا ،اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،انھوں نے یہ بات ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ جن یاتریوں کے پاس مکمل سفری دستاویزات ہیں، صرف ان کو بھارت جانے کی اجازت دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ہندویاتریوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد لوٹ آئیںگے اور بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست نہیں دیںگے۔ دریں اثناوزیرداخلہ نے اجلاس میں چیف کمشنراسلام آباد کو ہدایت کی گئی کہ وہ اسلام آباد میں 2ماہ کے اندرجیل قائم کرنے کیلیے اقدامات کریں ۔رحمن ملک سے اراکین قومی اسبملی ملک لال خان، ندیم افضل چن،رمیش لال ،خواجہ شیراز اور چوہدری سجاد نے بھی ملاقاتیں کیں اور اپنے علاقوںمیں نادرااورپاسپورٹ سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا ۔
سردار عمر گورگیج کی قیادت میںپیپلزپارٹی بلوچستان کے وفدنے وزیر داخلہ سے ملاقات کی ۔ثنانیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری یٰسین نے رحمن ملک سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ حکومت آزاد خطے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلیے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔اے پی پی کے مطابق وزیر داخلہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔