دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور بھرپور کارروائی کی جائے الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں،ایف سی اور رینجرز کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
وفاقی وصوبائی حکومتوں،ایف سی اور رینجرز کے سربراہان کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے امن و امان کا قیام بہت ضروری ہے کیونکہ شفاف انتخابات کا انعقاد ہی ملک کو درپیش چینلجوں سے نمٹنے کے لئے ایک بہتر قیادت فراہم کرسکتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں،امیدواروں اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جائیں اور ملک میں انتخابی ماحول قائم کرنے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف موثر اور بھرپور کارروائی کی جائے۔