سفری دستاویزات کے حامل یاتریوں کو ہی بھارت جانے دیا جائے گا وزیر داخلہ
یاتریوں نے یقین دلایاہے وہ رسومات بعد لوٹ آئینگے، بھارت میں سیاسی پناہ کا چکر دینے والے ایجنٹس کیخلاف کارروائی کرینگے
KARACHI:
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت میں3سال توسیع کی تجویز زیر غورہے نہ ایساکیاجائے گا، نگراں حکومت میں میرے پاس وزارت داخلہ کا قلمدان رہاتوانتخابات میںایک بھی جعلی ووٹ کاسٹ نہیںہونے دوںگا،نوازشریف کی بدعنوانیوں کے3 درجن سے زائد دستاویزی ثبوت ہیں ،مجبور کیاگیاتویہ دستاویزات عوام کے سامنے لا کر دھماکاکر دوں گا،نوازشریف اب قوم کوگمراہ نہیںکرسکتے،ان کے خلاف ریفرنس کو منطقی انجام تک لیکر جائوںگا ۔
وہ چیئرمین ایچ ای سی جاویدلغاری کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر ''ایکسپریس''سے خصوصی گفتگوکررہے تھے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہر حالت میں انتخابات آزادانہ اورمنصفانہ کرائے گی،انھوں نے کہا کہ میں شروع سے کہتاتھا کہ حکومت5سالہ مدت پوری کرے گی اور انتخابات مقررہ وقت پر ہوںگے۔انھوںنے کہاکہ ہم دستورکی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں،قانون کی خلاف ورزی نہیں کریںگے،صدر وفاق کی علامت ہیں اور آئین نے انھیں استثنیٰ دیا ہے، صدرمملکت کاآفس احترام کا متقاضی ہے ۔