امید ہے فحش الفاظ اور گالیوں کے باوجود فلم ’’گو گووا گون‘‘ پر پابندی نہیں لگے گی سیف

فلم میں فحش الفاظ اورگالیوں کے استعمال پر والدہ نے اعتراض کیا لیکن کرینہ اور سوہا نے اس کو پسند کیا، سیف علی خان


ویب ڈیسک April 20, 2013
فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت لطف اٹھایا اور وہ سمجھتا ہوں کہ بھارت میں ہر منفرد کام اور خیال کو پسند کیا جاتا ہے، سیف علی خان

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ فحش الفاظ اور گالیوں کے استعمال کے باوجود فلم ''گو گووا گون'' کی نمائش پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔

سیف علی خان کا کہنا تھا کہ فلم میں روسی اور ہندی زبان میں دی جانے والی گالیوں اور فحش الفاظ کے استعمال کے بعد بھی انہیں امید ہے کہ فلم نمائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کرلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم میں اخلاق سے گرے جو الفاظ استعمال کئے اس پر ان کی والدہ نے اعتراض کیا لیکن ان کی بیوی کرینہ کپور اور بہن سوہا علی خان نے اس کو سین کی ڈیمانڈ کے مطابق قراردیتے ہوئے پسند کیا۔

سیف علی خان نے کہا کہ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت لطف اٹھایا اور وہ سمجھتے ہیں کہ بھارت میں ہر منفرد کام اور خیال کو پسند کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں فلم میں ان کے کردار کو سراہا گیا۔ فلم کی کہانی 2 دوستوں پر مشتمل ہے جن کی گووا میں ایک شخص سے ملاقات ہوتی ہے جو بعد میں ان کا دوست بن جاتا ہے اور تینوں ساتھ گووا میں وقت گزارتے ہیں۔

فلم کے ہدایت کار راج ندیمورو اور ڈی کے کرشنا ہیں جبکہ کونال، ویر داس اور پوجا گپتا کے علاوہ دیگر اداکار فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ فلم 10 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |