روشن خیال جماعتوں کو انتخابات سے باہر رکھنے کی سازشیں کی جارہی ہیں الطاف حسین

جھولی پھیلاکرامن کی بھیک مانگتا ہوں،طالبان دھماکےکرکےغریبوں کا نقصان نہ کریں بلکہ قومی دھارے میں شامل ہوں، الطاف حسین


ویب ڈیسک April 20, 2013
عوام اپنےاتحاد سے ایک دوسرے کو تسلیم کرکے پاکستان بچائیں، الطاف حسین ۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ روشن خیال جماعتوں کو انتخابات سے باہر رکھنے کی سازشوں پر عمل کیا جارہا ہے۔

کراچی میں پارٹی کی جانب سے انتخابی امیدواروں کے اعلان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ انہیں اپنے کارکنوں سے بچھڑے ہوئے 22 سال ہوگئے اس دوران نہ انہوں نے ہمت ہاری اور نہ ہی عوام نے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اور عوام کے درمیان ایسی محبت ہے کہ اتنے برسوں بعد بھی کوئی بھی ایک دوسرے کو نہیں چھوڑ رہا۔ ماضی میں ایم کیو ایم کو علاقائی جماعت کہا جاتا رہا لیکن متحدہ قومی موومنٹ کسی ایک علاقے کی نہیں بلکہ پاکستان کے 98 فیصد متوسط اور غریب متوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس میں لوٹے نہیں مجاہد ہوتے ہیں۔ 11 مئی 2013 کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 671 نشستوں پر امیدوار حصہ لیں گے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیو ایم قومی جماعت ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ صوبہ سندھ سرکاری خزانے کو 70 فیصد ریونیو دیتا ہے لیکن اس صوبے کے عوام پھر بھی بد حال ہیں لیکن اب ایم کیو ایم صوبے کے مسائل کو حل کرے گی،عوام کو ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ صاف، شفاف انتخابات کا تقاضا ہے کہ سب کو انتخابات میں حصہ لینے کی آزادی ہو لیکن بعض دہشت گردوں کی جانب سے روشن خیال جماعتوں کو انتخابات سے باہر رکھنے کی سازشوں پر عمل کیا جارہا ہے۔ طالبان رہنما دھماکےکرکےغریبوں کا نقصان نہ کریں اور دھماکے کرنا چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوں۔ وہ اپنی جھولی پھیلا کر امن کی بھیک مانگتے ہیں، عوام اپنےاتحاد سے ایک دوسرے کو تسلیم کرکے پاکستان بچائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں