سلمان خان جیل جانے کے سوال پر صحافی پر بھڑک اٹھے

کیا میں ہمیشہ کیلئے جیل جانے والا ہوں اور میں اس بارے میں بالکل بھی پریشان نہیں ہوں، سلمان خان کا صحافی کو جواب


ویب ڈیسک May 16, 2018
سلمان خان کو کالے ہرن شکار کیس میں 5 سال قید اور10 ہزار روپے جرمانہ ہواتھا؛ فوٹوفائل

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان جیل جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے کے بجائے الٹا صحافی پر ہی بھڑک اٹھے۔

گزشتہ روز سلمان خان کی فلم'ریس 3'کے ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران صحافی نے سلمان خان سے کالے ہرن شکار کیس سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر پروڈیوسرز کے کروڑوں روپے لگے ہوئے ہیں لہٰذا اگر آپ کو اس کیس میں جیل ہوجاتی تو پروڈیوسرز کا کیا ہوتا کیا آپ اس حوالے سے پریشان تھے۔ اس سوال کا جواب دینے کے بجائے سلمان صحافی پر بھڑک اٹھے اور الٹا صحافی سے سوال کیا''آپ کیا سوچ رہے ہیں کیا میں ہمیشہ کیلئے جیل جانے والا ہوں؟''۔ جس پر صحافی نے کہا نہیں۔ صحافی کے جواب دینے پر سلمان نے کہا شکریہ میں اس بارے میں بالکل بھی پریشان نہیں ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 'ریس 3' کا ٹریلر جاری

اس سے پہلے کہ صحافی سلمان خان کو جواب دیتا تقریب کے میزبان نے درمیان میں مداخلت کرکے کالے ہرن شکار کیس ، جودھ پور عدالت اورسلمان خان کو ہونے والی سزا سے متعلق کسی بھی قسم کا سوال کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا اس حوالے سے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا

واضح رہے کہ ریس سیریز کی تیسری فلم 'ریس3' کا گزشتہ روز پہلا ٹریلر جاری کیا گیا جسے لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ دیگر کاسٹ میں اداکار انیل کپور، ثاقب سلیم، بوبی دیول، جیکولین فرننڈس اور ڈیزی شاہ شامل ہیں جب کہ فلم 15 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں